سال 2023پاک بحریہ کیلئے انتہائی اہم رہا،جدید ترین جنگی جہاز بیڑے میں شامل 

Dec 30, 2023 | 20:43 PM

ایک نیوز :سال 2023پاک بحریہ کیلئے انتہائی اہم رہا۔2023 میں اہم ترین جنگی مشقوں کے ساتھ پاک بحریہ میں جدید ترین جنگی جہاز بھی شامل کئے گئے؎

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق طغرل کلاس اور یرموک کلاس جہازوں کی شمولیت کے ساتھ ملجم کلاس کورویٹس اور ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری پر کام جاری رہا۔
سال 2023کے آغاز ہی میں ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نےکراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔پاک بحریہ اور ایرانی نیوی کی مشترکہ بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیاجنوری 23 میں پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کی جانی والی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز ہوا پاک بحریہ کی جانب سے 10سے 14فروری تک کثیرالقومی بحری مشق امن کا انعقاد کیا گیا۔امن مشق میں 50سے زیادہ ممالک بحری اثاثوں، مبصرین اور سینئر افسروں کے ساتھ شریک ہوئے۔
پہلی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کاانعقاد 10سے 12فروری تک کیاگیا ۔نمائش میں 133ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔مارچ 23 میں جہاز پی این ایس معاون اور پی این ایس نصرکو امدادی سامان کےہمراہ ترکیہ اور شام  روانہ کیاگیا۔
مارچ 23میں پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نےزمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلزکی رات کو فائرنگ کا شاندارمظاہرہ کیا۔فائرکئےگئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کونشانہ بنایا۔اپریل 23میں پاکستان کیلئے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کاآغاز ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں ہوا۔۔
 پی این ایس شاہجہاں نے ملائیشیا میں ہونےوالی لنگکاوی بین الاقوامی میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کی۔جون میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا ۔جون 23میں سمندری طوفان “بپرجوائے” کے پیش نظر پاک بحریہ ہمہ وقت سرگرم رہی۔۔
پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا
جون 23 میں  پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے سری لنکا کا دورہ کیا۔
ملجم کلاس جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا ۔5اگست 23کو پاک بحریہ کے آخری ٹائپ۔21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کو الوداع کیاگیا۔اگست 2023میں پاک بحریہ کی وار گیمز پر مشتمل مشق شمشیر بحر کا انعقاد بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں