شیخ رشید،راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد ،چیلنج کرنے کا اعلان

این اے 57سےشیخ رشید،راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد 
کیپشن: این اے 57سےشیخ رشید،راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد 

ایک نیوز :این اے56اور 57سے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید،راشد شفیق کے راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ْچیلنج کرنے کا کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 اور 56 سے عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے ریٹرننگ افسر نے اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مسترد کردیا۔

حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسرنظارت شاہ کے مطابق شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد ہونے والے اعتراضات درست ہیں، جس کی بنیاد پر اُن کے کاغذات مسترد کررہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا جس کی بنیاد پر حلقہ این اے 56 سے اُن کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل حلقہ این اے 57 سے شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، کے کاغزات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آر او کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کاکہنا ہے کہ نااہلی قبول ہے یہ میرے لئے اعزاز ہے مگر مجھ پر 3الزامات لگائے گئے ہیں جو تمام غلط ہیں۔مری ریسٹ ہاؤس کا کرایہ نہ دینے کا الزام غلط لگایا ساری زندگی مری ریسٹ ہاؤس نہیں گیا۔ایک گھر چھپانے کا الزام بھی لگایاگیا۔ٹیکس سے بچنے کیلئے کم اثاثے ظاہر کرنے کا الزام لگایا ،میں نے کبھی ٹیکس سے بچنے کیلئے کچھ نہیں چھپایا،میرے اثاثے کلیئر ہیں۔