بلاول بھٹو اور فریال تالپور سمیت پیپلزپارٹی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

Dec 30, 2023 | 19:03 PM

ایک نیوز :عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،فریال تالپور سمیت پیپلزپارٹی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ۔

لاہور این اے 127سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔

 پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
این اے 201سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
پی ایس 77سے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ،عبدالنبی سمیت 19امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔

مزیدخبریں