ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیح دینے کی وجہ میری اہلیہ نہیں بلکہ دباؤ کی کمی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بہتر موقع ملے گا۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے 1999 کے ہوبارٹ ٹیسٹ کی کچھ یادیں تازہ کیں تھی۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر اسوقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔