این اے 149سے جہانگیرترین کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 149سے جہانگیرترین کے کاغذات نامزدگی منظور
کیپشن: این اے 149سے جہانگیرترین کے کاغذات نامزدگی منظور

ایک نیوز :این اے149ملتان سے چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین این اے 149سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔
خیال رہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہوچکا ہے، امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے حوالے سے  فیصلےسنائے جارہے ہیں۔