پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کورس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد

کیپشن: پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کورس کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد

ایک نیوز: پاکستان بحریہ کی 120 ویں مڈ شپ مین اور 28 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ آج کمیشن حاصل کرنے والے 88 افسران میں 12خواتین اور 28 دوست ممالک کے افسران شامل ہیں۔نیول اکیڈمی میں بحرین، سعودی عرب، عراق، سری لنکا اور فلسطین کے کیڈٹس زیر تربیت ہیں۔خطے کی مجموعی سلامتی افغانستان میں دیرپا امن سے مشروط ہے۔نیول چیف نے غزہ میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان فلسطین کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔علاقائی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری اور منصفانہ حل ناگزیر ہے۔امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک بحریہ ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ مڈشپ مین آیان یامین نے اعزازی شمشیر جبکہ مڈشپ مین ثنااللٰہ سفیر نے اکیڈمی خنجر حاصل کیا۔پریڈ میں اعلیٰ سول و ملٹری افسران، غیر ملکی مندوبین اور کیڈٹس کے والدین نے شرکت کی۔