سائفر کیس کا ٹرائل روکنےوالےجج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چھٹیوں پرچلےگئے

سائفر کیس کا ٹرائل روکنےوالےجج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چھٹیوں پرچلےگئے
کیپشن: سائفر کیس کا ٹرائل روکنےوالےجج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چھٹیوں پرچلےگئے

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے دائر سائفر ان کیمرہ سماعت کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب موسم سرما کی تعطیلات پر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی بھی موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں ہیں۔ معزز ججز یکم جنوری سے پانچ جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز کی تعطیلات ختم ہوگئیں جس کے بعد پیر سے مذکورہ ججز اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کیسز کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق آئندہ ہفتے پانچ سنگل اور دو ڈویژن بینچز کیسوں کی سماعت کیلیے دستیاب ہوں گے۔