ایک نیوز:مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کو سیکیورٹی تھریٹ، سیکیورٹی کے مزید فول پروف اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور ایم ولی خان کو جاری مراسلہ موصول ہوا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے دھمکی آمیز اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تھریٹ کے باعث انتہائی احتیاط اور چوکسی برتی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رہائش گاہوں اور ان کی نقل و حرکت،عوامی اجتماعات کے دوران ضروری حفاظتی انتظامات کیے جائیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی جائے۔