عام انتخابات:الیکشن کمیشن کی سرکاری نتائج مرتب کرنےکےحوالےسے ہدایات جاری

Dec 30, 2023 | 13:55 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آئندہ عام انتخابات کے سرکاری نتائج کے اعلان کا معاملہ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری نتائج مرتب کرنے کےحوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں فارم45سرکاری نتائج کا اعلان ہوتا ہے،فارم 45 کو انتخابی عمل میں شہ رگ کی حیثیت حاصل ہے،اس فارم میں کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیل درج ہوتی ہے،اس فارم پر درج ہوتا ہے کہ کس امیدوار کو کتنے ووٹ ملے، مجموعی اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد کیا ہے، یہی وہ فارم ہے جو پریزائیڈنگ افسران ہر پولنگ ایجنٹ کو دستخط اور انگوٹھے کے نشان کے ساتھ دینے کے پابند ہوتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فارم45میں ضرورت کے مطابق حسابی(گنتی وغیرہ) کی  تبدیلی کرنے کے لئے   پریزائیڈنگ  آفیسر نتائج سے پر فارم 45اسسٹنٹ ریٹر آفیسر کے حوالے کرے گا،فارم 45میں تبدیلی کے لئے  اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی لازمی ہوگی،پر زائیڈنگ آفیسر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں فارم 45میں غلطی ٹھیک کرے گا،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرتبدیلی کے مطابق بذریعہ فون اطلاع ریٹرننگ آفیسر کو کرے گا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایت جاری کردیں۔

مزیدخبریں