عدالت نے مہر عبدالستارکو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنےسےروک دیا

Dec 30, 2023 | 13:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے انجمن مزارعین پنجاب کے سیکرٹری جنرل کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے  مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مہر عبدالستار کی حفاظتی ضمانت 8 جنوری تک منظور کرلی،عدالت نے حفاظتی ضمانت کے عوض 1 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

موقف اپنایا گیا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کےلیے مقدمات کا اندارج کیا جارہے،انتخابات میں حصہ لینا آئینی حق ہے، روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات کا اندارج کیا جا رہا ہے، درج مقدمات میں انوسٹی گیشن اداروں کے روبرو پیش ہونا چاہتا ہوں،عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

مزیدخبریں