آئی جی پنجاب کی ہدایت پرنیو ائیر نائٹ کےسکیورٹی انتظامات مکمل

 آئی جی پنجاب کی ہدایت پرنیو ائیر نائٹ کےسکیورٹی انتظامات مکمل
کیپشن: آئی جی پنجاب کی ہدایت پرنیو ائیر نائٹ کےسکیورٹی انتظامات مکمل

ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نیو ائیر نائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیےگئے ۔21ہزار413افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہناہے کہ نیو ائیر کے پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2312 میٹل ڈٹیکٹرز اور ہزاروں سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہونگے،صوبائی دارالحکومت میں نیو ائیر پروگرامز کی سکیورٹی کیلئے 2373 افسران و اہلکار تعینات، 271 میٹل ڈٹیکٹرز، 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہونگے،گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی نیو ائیر سکیورٹی انتظامات مکمل ، ہزاروں جوان سکیورٹی پر مامور ہونگے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائیں،نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں،تفریح کے نام پر کوئی خلاف قانون خطرناک سرگرمی ناقابل قبول، شہریوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،سی سی پی او لاہور،  آر پی اوز اور ڈی پی اوز نیو ائیر نائٹ پر شاہرات پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دیں۔سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران مصروف شاہرات و مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کریں۔

آئی جی پنجاب  عثمان انور کا کہنا ہے کہ شہری ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں،نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، انہیں کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔