صنم جاوید کےکاغذات نامزدگی پراعتراض، والدنےتحریری جواب جمع کرادیا

Dec 30, 2023 | 13:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی پی 150 سے تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض ،ریٹرنگ افسرراجہ منصور احمد نے میڈیا کا داخلہ بند کردیا.

 تفصیلات کے مطابق اعتراضات کنندہ اور صنم جاوید کے وکیل کو صرف کمرہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
ریٹرنگ افسر راجہ منصور احمد  نے کہا کہ میڈیا کا کوئی نمائندہ سماعت کا احوال نہیں سن سکتا،ریٹرنگ افسر نے اپنے کمرے کے باہر پولیس اور پرائیویٹ عملے کو کھڑا کردیا۔

 اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں،صنم جاوید پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا ریٹرننگ افسر پی پی 150 کے سامنے پیش ہوگئے۔صنم جاوید کے والد اور والدہ بھی ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر 2 صفحات پر اعتراضات عائد کیا گیا۔صنم جاوید کے وکیل نے اعتراضات بارے تحریری جواب ریٹرنگ افسر کو جمع کروا دیا۔

 صنم جاوید کے والد نے اعتراض پر تحریری جواب جمع کرا دیا ، جواب میں کہا گیا ہے  کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی ڈی سی سے اجازت لیکر دائرکیے،صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق ہیں آر او اعتراض مسترد کرے ۔

صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا کی گفتگو

صنم جاوید کے وکیل شکیل احمد پاشا نے میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے خلاف شکایت کنندہ ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوا،پہلے ہمیں ریٹرننگ افسر نے آج ساڑھے 8 بجے کا وقت دیا تھا،اعتراضات بارے سارا جواب جمع کروا دیا،صنم جاوید کے خلاف شکایت کنندہ بھی ابھی تک نہیں آیا،صنم جاوید کو ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے۔

وکیل شکیل پاشا  نے کہا کہ جعلی شکایت کنندہ تیار کیا گیا،ڈی سی لاہور سے اجازت لیکر کاغذات کی تصدیق کروائی گئی،اعتراضات کے جواب دے دئیے ہیں،شکایت کنندہ کا ہونا لازمی ہے،اپنے اعترضات کے بارے میں بتائے گا،شکایت کنندہ وقت پر نہیں  پہنچا۔

مزیدخبریں