ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد،پہاڑوں نےسفید چادراوڑھ لی

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد،پہاڑوں نےسفید چادراوڑھ لی
کیپشن: ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد،پہاڑوں نےسفید چادراوڑھ لی

ایک نیوز: ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے,رات اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے،دھند کے باعث حد نگاہ متاثر،حد نگاہ 4 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔شمال مشرق سے ٹھنڈی  ہواؤں کے ڈیرے،ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم  خشک اور خنکی رہے گی،کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28سے 30ڈگری سینٹی گریڈ تک  رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا فضائی معیار بدستور خراب  ہے۔ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے  نمبر پر آگیا ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر موجود ہے۔ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 180 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے،دو سو سے تین سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے خطرناک  ہے۔شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پہاڑی علاقوں بشمول دیر، چترال ،کالام، مالم جبہ اور پاراچنار میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔

کالام کا درجہ حرارت منفی 4، دیر اور چترال منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پاراچنار صفر، تیمرگرہ کا درجہ حرارت 2، مالم جبہ 3، پشاور 5 اور ڈی آئی خان کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی اضلاع میں شدید سرد و مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 6 اور ژوب میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 8، دالبندین میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 13جب کہ پنجگور میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوادر اورجیوانی میں 13، اوڑمارہ میں 11، پسنی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ، لسبیلہ میں کم سے کم 7 جب کہ خضدار میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا۔