پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن کی پشاورہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،الیکشن کمیشن کی پشاورہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر
کیپشن: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،انتخابی نشان پر نظر ثانی اپیل دائرکیےجانےکاامکان

ایک نیوز: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے جمع کرادی۔ 

درخواست میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی اانتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، تاہم، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھا۔

لیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔