خدیجہ شاہ کی FIAمنی لانڈرنگ انکوائری کےخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری

Dec 30, 2023 | 10:59 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی  ایف آئی اے منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیاکیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سمیت دیگر نے درخواست پر جواب جمع کروا دیا،درخواست گزار کے وکیل نے جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی مہلت مانگی۔درخواست گزار کے وکیل کو جواب کی کاپی فراہم کردی گئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

خدیجہ شاہ کے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی انکوئری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں