ویب ڈیسک:سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں میں یکم جنوری سے 9جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق عمل کریں اور 10جنوری سے تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کریں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اطلاق اسکولوں اور کالجوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں ہوگا۔ تاہم محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔