پاکستان سےمزید 1207 غیر قانونی افغان شہری واپس چلے گئے

Dec 30, 2023 | 09:12 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلاء جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز 1 ہزار 207 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے، واپس جانے والوں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی۔

تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 دسمبر 2023 تک مجموعی طور پر 453,480 افغان شہری واپس جاچکے ہیں اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہے۔

افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری عام تھی۔

مزیدخبریں