موسم سرماکی سوغات کینوروزانہ کھانےکےرازجان لیں

Dec 30, 2023 | 08:58 AM

ویب ڈیسک:موسم سرماکی سوغات سمجھاجانےوالاپھل کینوروزانہ کھانےکےبےشمارفائدےہیں جن کےبارےمیں اکثروبیشترلوگ واقف نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق پھل کسی قسم کابھی ہووہ صحت کیلئےفائدہ مندہوتاہےمگرکینوکےبےشمارفائدےہیں یہ نظام ہاضمہ کےعلاوہ جلدی بیماری سےبھی محفوظ رکھتاہے۔کینو وہ پھل ہے جس کی سب سے زیادہ پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے۔موسم سرما کی اس سوغات میں متعدد ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
تو وہ فوائد جانیں جو روزانہ کینو کھانے سے ہمارے جسم کو ہوتے ہیں۔
کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنا ممکن
کینو کھانے کی عادت سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔
کیلشیئم سے بھرپور
دیگر ترش پھلوں کے مقابلے میں کینو میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔کیلشیئم ایسا غذائی جز ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
کینو کھانے کا ایک بڑا فائدہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانا ہے۔کینو آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں جس کے باعث غذائی نالی پر دباؤ نہیں پڑتا۔اگر اکثر بدہضمی کے شکار رہتے ہیں تو ناشتے میں کینو کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سینے میں جلن یا تیزابیت میں کمی
اگر اکثر سینے میں جلن یا تیزابیت کا سامنا ہوتا ہے تو کینو کا استعمال کرنا مفید ہو سکتا ہے۔اس پھل میں ایسے منرلز موجود ہوتے ہیں جو معدے کی تیزابیت کو کم کرتے ہیں۔ایسا مانا جاتا ہے کہ روزانہ کینو کو کھانے سے سینے کی جلن کی شکایت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
وٹامن سی اور منرلز سے بھرپور
کینو میں وٹامن سی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔یہ وٹامن جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹ کا کام کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی نزلہ زکام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح وٹامن سی سے جِلد کے خلیات کو نقصان دہ مالیکیولز سے تحفظ ملتا ہے جبکہ جھریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔وٹامن سی میٹابولزم کے افعال بھی بہتر کرتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ممکن ہوتا ہے۔
جسمانی توانائی میں اضافہ
کینو کھانے کی عادت سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔اس میں موجود کاربوہائیڈریٹس سے جسمانی توانائی کی سطح بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔اگر ورزش کرتے ہیں یا روزمرہ کی مصروفیات تھکا دیتی ہیں تو کینو کا استعمال جسمانی توانائی کو دن بھر میں مستحکم رکھنے کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں