گوجرانوالہ:ڈمپرکی موٹرسائیکل کوٹکرسے1جاں بحق،2زخمی

گوجرانوالہ:ڈمپرکی موٹرسائیکل کوٹکرسے1جاں بحق،2زخمی
کیپشن: Gujranwala: 1 dead, 2 injured after being hit by a dumper motorcycle

ایک نیوز:گوجرانوالہ میں دھند کےباعث ڈمپرکی موٹرسائیکل کوٹکرسےایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں تتلے عالی میں دھند کے باعث ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم کےنتیجےمیں ایک نوجوان جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں موٹرسائیکل نوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوافرادزخمی بھی ہوئے،جاں بحق ہونےوالےمقتول کی شناخت دلاورکےنام سےہوئی جبکہ دوزخمیوں کی شناخت مظہراورشاہان کےنام سےہوئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاش اورزخمیوں ہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثےکےبعدڈمپرڈرائیورموقع واردات فرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔