واٹس ایپ کاویب ورژن کیلئےنیافیچرمتعارف کرانےکاامکان

Dec 30, 2023 | 08:09 AM

ویب ڈیسک:میٹاکی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئےویب ورژن میں نیافیچرمتعارف کرانےجارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ان فیچرز میں نیا سائیڈ بار، دوبارہ سے ڈیزائن کردہ ڈارک موڈ اور اپنی پروفائل کے لیے یوزر نیم بنائے جانے کا آپشن شامل ہے۔
رپورٹ کےمطابق میٹاکی ذیلی ایپ یوزرنیم فیچرپرکام کررہی ہے جس کےبعدرابطےکیلئےایک صارف کودوسرےصارف کےفون نمبرکی ضرورت نہیں ر ہےگی۔تاہم اس وقت آزمائشی مراحل میں موجود یہ فیچر ایپ کے چند موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
لیکن اب واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اس فیچر کا دائرہ کار ویب ورژن تک وسیع کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
فی الحال واٹس ایپ ویب میں کمیونیٹیز، اسٹیٹس، چینلز اور نیو چیٹ کے بٹن ونڈو میں اوپر کی جانب بائیں طرف موجود ہیں لیکن نیا سائیڈ بار ان تمام کو براؤزر ونڈو کے بائیں جانب منتقل کر دے گا تاکہ صارفین متعدد ٹیبز کے درمیان باآسانی سوئچ کر سکیں۔

سائیڈ بار کے علاوہ کمپنی ویب ورژن صارفین کے لیے اپنا یوزر نیم تبدیل کرنے کے فیچر پر بھی کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں