ویب ڈیسک:ایک امریکی شہری کی سالگرہ سےچنددن قبل ایک لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی۔جواس کیلئےکسی تحفہ سےکم نہ تھی۔
تفصیلات کےمطابق کہتےہیں دینےوالاجب بھی دیتا،دیتاچھپڑپھاڑکے،کی مثال سچ ثابت ہوئی ،امریکی ریاست مشیگن کے شہر اسٹرلنگ ہائیٹس سے تعلق رکھنے والے45 سالہ سافا بیہنم نے مشیگن لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے انعام نہ جیتنے والے لاٹری کے ٹکٹوں کو مشیگن لاٹری ایپ میں ہمیشہ اسکین کرتے ہیں تاکہ ان کے پاس جیتنے کا دوسرا موقع باقی رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ500 ایکس منی میکر گیم اس امید پر کھیلتے ہیں کہ وہ 60 لاکھ ڈالرز کے انعامات میں سے کوئی ایک جیت سکیں اور بعد میں وہ ٹکٹ جس پر انعام نہیں نکلتا ان کو اسکین کر لیتے ہیں۔
متواتر کوششوں کے بعد سافا بیہنم بالآخر30 نومبر کو ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں ایک لاکھ ڈالرز کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالرز جیت گئے ہیں لیکن انہیں لگا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے۔ جب لاٹری آفس کو کال کی تو معلوم ہوا کہ انعام حقیقت میں نکلا ہے۔
سافا بیہنم کا کہنا تھا کہ ان کی سالگرہ چند ہی دنوں میں ہے اس لیے سالگرہ سے پہلے یہ بہترین تحفہ ہے۔
امریکی شہری سالگرہ سےقبل ایک لاکھ ڈالرکی لاٹری جیتنےمیں کامیاب
Dec 30, 2023 | 07:31 AM