”ڈنکی“نےدنیابھرمیں323کروڑکابزنس کرلیا

Dec 30, 2023 | 07:03 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم”ڈنکی“نےدنیابھرمیں 323کروڑکابزنس کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“اوربھارتی اداکارپرابھاس کی فلم”سالار“میں شروع سے کانٹےکامقابلہ تھا، فلم”سالار“ کی ریلیز کے بعد”ڈنکی“ کا بزنس بری طرح متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں یہ سنگ میل عبور ہوا ہے۔
”سالار“ کے بزنس میں وقت گزرنے کے ساتھ کافی کمی ہوگئی ہے اور اوپننگ ڈے پر 90 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ساتویں دن صرف13 کروڑ سمیٹ سکی۔
واضح رہے کہ ”سالار“ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ”زیرو“ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ”کے جی ایف“ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔
تاہم رواں سال بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کےلئےخاصہ مہربان ثابت ہواہےجس میں اب تک شاہ رخ خان کی تین کامیاب ترین فلمیں مارکیٹ میں آچکی ہے،”جوان“”پٹھان“اوراب”ڈنکی“کےچرچےہورہےہیں۔

مزیدخبریں