لاہور:گھرمیں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے3افرادجھلس کرجاں بحق

لاہور:گھرمیں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے3افرادجھلس کرجاں بحق
کیپشن: Lahore: Fire in the house, 3 members of the same family were burnt to death

ایک نیوز: لاہور چوہنگ اور سمن آباد کے علاقوں میں 2 مقامات پر آگ لگنے سے میاں بیوی بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ شاداب کالونی کے ایک گھر میں  آگ لگنے 50 سالہ افتخار حسین اسکی بیوی 46 سالہ ثمینہ اور بیٹی 28 سالہ ارم جل کر جاں بحق ہو گئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے پر پورا گھر جل گیا بعد ازاں فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا آگ سے جھلسنے والی دو خواتین اورایک مردکی لاشیں نکال لی گئیں۔
 دوسرے واقع میں سمن آباد کے علاقے میں واقع ایک گھر میں بھی آگ لگنے سے 90 سالہ بزرگ جل کر جاں بحق ہو گیا ہے۔مسلم روڈ سمن آباد 90 سالہ اللہ بخش گھر میں سو رہا تھا  سرکٹ شارٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ریسکیو کے پہنچنے تک اللہ بخش جل کر جاں بحق ہو  گیا۔

ریسکیو ٹیم نے آگ کو کنٹرول کر کے لاش نکالی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔