انڈر19ورلڈکپ کیلئےلاہورمیں 9روزہ ٹریننگ کیمپ کاآغاز

انڈر19ورلڈکپ ،لاہورمیں 9روزہ ٹریننگ کیمپ کاآغاز
کیپشن: U-19 World Cup, 9 days training camp started in Lahore

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کا انڈر19ورلڈکپ میں شرکت کیلئےلاہورمیں9روزہ ٹریننگ کیمپ کاآغازہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقامیں آئندہ ماہ کھیلےجانےوالےانڈر19ورلڈکپ کی تیاریوں کےسلسلےمیں پاکستانی ٹیم نےلاہورمیں ٹریننگ کاآغازکردیاہے۔
قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کا 9 روزہ کیمپ لاہور میں شروع ہوا جس کے پہلے روز صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں فٹنس ٹریننگ سیشن کیا جبکہ شام کے سیشن میں کرکٹرز نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور بیٹنگ اور بولنگ کی۔
پاکستان انڈر19 ٹیم6 جنوری کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیےجنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔