اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئےفریقین کےجواب کاانتظارہے،مصر

اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئےفریقین کےجواب کاانتظارہے،مصر
کیپشن: Waiting for the response of the parties for Israel-Palestine ceasefire, Egypt

 ویب ڈیسک:مصرکاکہناہےکہ غزہ میں اسرائیل اورحماس کےدرمیان جنگ بندی کیلئےمجوزہ فریم ورک تیارکرکےفریقین کوبھیجاہےجس پراب فریقین کےجواب کاانتظارہے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیل دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے،اسرائیلی بربریت کی وجہ سےغزہ میں خوراک اورادویات کےمسائل پیداہورہےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق مصرنےاس بارےمیں تصدیق کی ہےکہ اس نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے ایک مجوزہ فریم ورک تیار کرکے فریقین کو بھیجا ہے جس میں تین مراحل پر جنگ بندی کی تجویز بھی شامل ہے تاہم اس منصوبہ بندی پر فریقین کے جواب کا انتظار ہے۔
مصرکی انفارمیشن سروس کے سربراہ نے بتایا کہ مصر اس منصوبہ بندی پر مزید تفصیلات جاری کرے گا تاہم اسے صرف ایک مرتبہ جواب کے موصول ہونے کا انتظار ہے۔
انفارمیشن سروس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مصر کا مجوزہ فریم ورک فلسطین میں جاری جارحیت روکنے اور خاص طور پر غزہ میں استحکام کے لیے کوششیں کرنے والے تمام فریقین کے نقطہ نظر تک پہنچنے کی ایک کوشش ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے پہلے اس حوالے سے مصر کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی میں مختلف مراحل پر سیز فائراور دونوں طرف سے یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔