ویب ڈیسک:اسرائیل نےشام کےدارالحکومت دمشق میں بمباری کرکےایرانی پاسداران انقلاب کے11اہلکارجاں بحق کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل نےچنددن قبل بھی شام میں بمباری کرکےایرانی پاسداران انقلاب کےسینئرکمانڈررضی موسی کوجاں بحق کردیاتھا۔جس کی وجہ سےایرانی قیادت میں غم وغصہ پایاجاتاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اسرائیل کی فضائیاں نے نشانہ ہی پاسداران انقلاب کا لیا تھا،یہ پاسدران انقلاب کے اہلکار ایرنی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق امور تربیت کی ذمہ داری کے لیے شام میں تعینات تھے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اسرائیلی فضائیاں نےبمباری کرکےایرانی پاسداران انقلاب کے11اہلکاروں ہلاک کردیاہے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی بمباری کا ہدف ایک شامی دفاعی پوزیشن تھی، اسی طرح دمشق کے نزدیک اس کے نشانے پر ائیر پورٹ تھا۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی اسرائیل اس ائیر پورٹ کو بارہا بمباری کا نشانہ بنا چکا ہے۔