فلسطینیوں پرمظالم،جنوبی افریقہ اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت پہنچ گیا

Dec 30, 2023 | 00:27 AM

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانےکی درخواست کی ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں