لندن میں مقیم کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد انتقال کرگئے

لندن میں مقیم کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد انتقال کرگئے
کیپشن: لندن میں مقیم کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک:برطانیہ میں مقیم معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال آنکھوں میں آزادی کا خواب لیے لندن میں انتقال کر گئے۔
پروفیسر نذیر شال کی عمر 77سال تھی ۔وہ گزشتہ دوماہ سے علیل تھے اور لندن کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں گردے اور سانس کا مرض تھا جس کے باعث اُن کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

 پروفیسر شال نے اپنی پوری زندگی تحریک آزاد کشمیر کیلئے وقف کررکھی تھی، وہ تمام عمر کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے سیاسی اور سفارتی طورپر خدمات انجام دیتے رہے۔

بھارتی مظالم سے تنگ آکر انہوں نے 1991میں مقبوضہ کشمیر سے پاکستان ہجرت کی اور پھر 2004وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے لندن چلے گئے جہاں انہوں نے کشمیر سینٹر لندن کی سربراہی کی ۔

ا