2023 میں متحدہ عرب امارات میں کونسی نوکریوں کی زیادہ ڈیمانڈہو گی؟

Dec 30, 2022 | 23:57 PM

ایک نیوز :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں  گزشتہ چند سالوں میں ملازمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ، خاص طور پر مقامی کاروبارکی توسیع اور بین الاقوامی کمپنیوں کی  سرمایہ کاری شروع ہونے کے بعد تو دبئی کی مارکیٹ میں ملازمتوں کا جال بچھ گیاخاص طور پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوئے۔

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے متعلق نوکریاں جیسے  مشین لرننگ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن،  سائبرسیکیوریٹی، ویب ڈیزائن، نفسیات اور ریسرچ جیسی  ملازمتیں 2023 میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ میں رہیں گی ۔ 

2023 میں روزگار کے مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے Plum Jobs کی سی ای او دیپا سد نے پیش گوئی کی کہ 2023 میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ میں رہنے والی ملازمتیں  تکنیکی شعبوں میں ہوں گی  (جیسےسائبر سیکیورٹی، ڈیٹا، آرکیٹیچر اور سافٹ ویئر انجینئرنگ )

  

مزیدخبریں