ایک نیوز :شاہ کوٹ لکڑ منڈی کے قریب سڑک کراس کرتی ہوئی بچی کو تیز رفتار کار نے ٹکرماری تھی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ لکڑ منڈی کے قریب حادثہ کے نتیجہ میں 7 سالہ مناہل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا۔ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی ۔