اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی

Dec 30, 2022 | 23:46 PM

ایک نیوز :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی جانب سے کلیئرسامان کسٹمز نے پکڑ گیا۔کروڑوں کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

تفصیلات کے مطابق ہیروئن کی بڑی کھیپ کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی تھی 7.7کلو  کلو گرام اعلیٰ کوائلٹی کی ہیروئن فٹبالز میں چھپائی گئی تھی۔ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ منشیات سے بھرا سامان 37 کاٹنز کے زریعے کارگو سے بک کرایا گیا گرین جے ٹریڈنگ کی جانب سے سامان سیالکوٹ سے بذریعہ مانچسٹر بھجوایا جا رہا تھا منشیات سے بھرے سامان انسداد منشیات فورس کا کاؤنٹر کلیئر کر چکا تھا محکمہ کسٹمز نے کاٹنز مشکوک جان کر دوبارہ سکین کیے سکین کرنے پر سامان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

سامان کھول کر معائنہ کرنے پر 3 کاٹنز میں رکھے فٹ بالز سے ہیروئن برآمد ہوئی پاکستان کسٹمز نے ہیروئن قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےمحکمہ کسٹمز کے منشیات سمگلرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں