پاکستانی ڈرائیور کو شارجہ پولیس نے اعزاز سے نواز دیا

Dec 30, 2022 | 23:25 PM

ایک نیوز :متحدہ عرب امارات میں بوڑھے پاکستانی ڈرائیور کو  لوگوں کی جانیں بچانے پر شارجہ پولیس کی جانب سے اعزاز سے نوازاگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ایک روڈ پر  شدید بارشوں کی وجہ سے  ایک بڑا گڑھا پڑگیا تھا ،پاکستانی ڈرائیورنے  کسی حادثے سے بچنے کیلئے اس گڑھے کے گرد بیرئر لگادیئے جس کی  وجہ سے دور سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کو اس کے بارے میں انڈیکیٹر مل جاتا تھا ۔
نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے پاکستانی کارکن کے اس نیک عمل کو فلمایا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کہ فوری طور پر وائرل ہو گیا لوگوں نے اس اقدام کی بہت تعریفیں کیں اس بزرگ کو سراہا۔


شارجہ پولیس تک بھی یہ پوسٹ پہنچ گئی جس کی پولیس نے بھی تعریف کی ۔
پولیس ہیڈکوارٹر میں بات کرتے ہوئے، شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف، بریگیڈیئر جنرل عبداللہ مبارک بن عامر نے عبدلحمید کے ہمدردانہ عمل کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے معاشرے میں مثبت رویے کی حوصلہ افزائی ہوئی اور اس سے کئی جانیں بچیں۔

بریگیڈیئر جنرل مبارک نے مزید کہا کہ پاکستانی کارکن نے السجا کے ایک ویران علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، جہاں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سنکھول پڑ گیا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے اس بزر گ کو بلا کر اس اعزاز سے بھی نوازا ۔

مزیدخبریں