ایک نیوز :وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ اور کراچی انٹرنیشنل اور لاہور کے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا، جس پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی بنادی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہوا بازی اور پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے نیو اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اس کی تکمیل کیلئے کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعظم خود کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں سعد رفیق، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ معمول کا منافع بخش عمل ہے، آؤٹ سورسنگ کا عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ سے حکومت کو منافع اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات ملیں گی۔
اجلاس پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے 2022ء کے دوران 172 ارب روپے کا تاریخی ریونیو حاصل کیا، قومی ایئر لائن اس وقت ہفتہ وار 330 فلائٹس آپریٹ کررہی ہے۔
ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ
Dec 30, 2022 | 22:46 PM