ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون کا عدالتی فیصلے پر رد عمل 

Dec 30, 2022 | 22:21 PM

ایک نیوز:ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون  کاکہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم  آئین اور قانون سے بظاہر متصادم ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کاکہنا تھا کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔عدالت کو ایسا آرڈر جاری ہی نہیں کرنا چاہیے جس پر عملدرآمد نہ ہو سکے۔میری معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن کا زیادہ تر عملہ بھی چھٹیوں پر ہے۔سردی میں ساری رات بھی کوشش کریں تو صبح الیکشن کروانا مشکل ہے۔اگر کل الیکشن نہیں ہوتا تو اس آرڈر کی اہمیت ویسے ہی ختم ہو جائے گی۔

جہانگیرجدون کا مزیدکہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے 31دسمبر کو الیکشن کرانے کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کریں گے۔ ہو سکتا ہے کہ صبح انٹراکورٹ اپیل دائر کریں۔قانون وفاقی حکومت کو جو اختیار دیتا ہے عدالت اسے واپس نہیں لے سکتی۔

مزیدخبریں