روس اور چین کے صدور کا سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

Dec 30, 2022 | 21:35 PM

ایک نیوز نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے ہم منصب شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون  کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بذریعہ ویڈیولنک بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر نے چینی ہم منصب سے فوجی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے سربراہوں کی ویڈیو لنک پر بات چیت تقریباً 8 منٹ جاری رہی۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ عالمی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں روس- چین سٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے مغربی اثر و رسوخ کے مقابلے کے لیے چین کی حمایت کو سراہا۔

روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کو ڈیئر فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں اگلے سال موسم بہار میں سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کےلئے تیار ہے۔ مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے فائدے کےلئے ہرطرح کے تعاون کےلئے تیار ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین روس کے مسائل کو ڈپلومیسی سے حل کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ 

مزیدخبریں