ایک نیوز: کرکٹر عبدالقادر کےبیٹے سلمان قادر نے والد کی وفات پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تعزیت کیلئے بلانے پر ملاقات سے انکار کر دیا۔
Abdul Qadir's family refuses to visit Imran Khan's residence in Zaman Park, Lahore, to be condoled by the former PM. "My mother and I didn't find it appropriate to visit Zaman Park for this purpose", says the legendary leg-spinner's son Salman Qadir. pic.twitter.com/7vQeHv6Fxh
— The Friday Times (@TFT_) December 30, 2022
کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر نے کہا کہ عمران خان نے ان کے والد کی تعزیت اور فاتحہ کیلئے پیغام بھیجا تھا۔والد کے انتقال کو تین سال ہو چکے ہیں اور عمران خان آج تک ان کے گھر افسوس کرنے نہیں آئے۔جن کے گھر انتقال ہوا ہوتا ہے اصولاً ان کے گھر جا کر تعزیت کی جاتی ہے۔ تو مناسب نہیں لگا ہمیں کہ اپنے والد کی فاتحہ کیلئے زمان پارک یا پھر کہیں اور جایا جائے اسی وجہ سے ہم نے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔