ایک نیوز : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ہنگامی ویڈیو پیغام میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوام الیکشن میں کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد کے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں 31 دسمبر کو ہی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم،
— PTI (@PTIofficial) December 30, 2022
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے عوام کے نام خصوصی پیغام- #بلے_پہ_ٹھپہ #بدلو_اسلام_آباد_کپتان_کے_سنگ pic.twitter.com/JocemeuUoX
عمران خان نے کہا کہ ملک پر مسلط رہنے کے لیے کرپٹ ٹولہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتا ہے، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا،عوام انکو بری طرح مسترد کر چکی ہے، اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں آپ نے کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ معزز عدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں، یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے،ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے، چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے انشااللہ اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔