پاک بحریہ کا  آپریشن،بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پاک بحریہ کا  آپریشن،بڑی مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: Operation of Pak Navy, recovery of large quantity of drugs

ایک نیوز نیوز:سمندر میں پاک بحریہ کے آپریشن میں آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 1500 کلوگرام حشیش جبکہ 143 کلوگرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔

 ترجمان   پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔دو کشتیوں سے برآمد ہونیوالی 1500 کلوگرام حشیش ، 143 کلوگرام کرسٹل آئس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 2 ارب روپے ہے۔منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قانون کی عملداری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔