اینٹی کرپشن پنجاب کے ملازمین کیلئے رسک الاؤنس کی منظوری

Dec 30, 2022 | 19:03 PM

ایک نیوز نیوز:وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے لئے 100فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔
     تفصیلات کے مطابق   ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کاکہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے لئے 100فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ رسک الاؤنس کی منظوری کے بعد محکمہ کا پہلے سے جاری الاؤنس ختم ہوجائے گا۔

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے منظور شدہ اسامیوں 1978 کے لئے کو رسک الاؤنس جاری کیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا 100فیصد رسک الاؤنس رننگ بیسک پر دیا جائے گا، رسک الاؤنس کی منظوری سے محکمہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 
 

مزیدخبریں