ایپل کا فولڈ ایبل موبائل کب مارکیٹ میں آئیگا؟

Dec 30, 2022 | 19:00 PM

ایک نیوز :سامنسنگ اور دیگر مختلف کمپنیوں کے بعد اب ایپل بھی فولڈ ایبل آئی فون تیار کرنے پر غور کررہا ہے ۔جس کےبارے میں کہا جارہاہے 2025تک مارکیٹ میں آجائیگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق اپیل کے پہلے فولڈایبل موبائل نام آئی فون فولڈ رکھا جائے گا ،آئی فون فولڈ میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ یو ایس بی سی پورٹ سمیت مختلف نئے فیچرز  بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ڈیوائس میں فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی جیسے فیچرز بھی دیئے جائیں گے ۔

یہ ڈیوائس clamshell ڈیزائن میں ہوسکتی ہے اور اسے پائیدار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ایپل کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 2025 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل سامسنگ فولڈنگ موبائل فون والی کمپنی کے طور پر کامیابی کی جھنڈے گاڑھ چکی ہے ،سام سنگ واحد کمپنی نہیں ہے جو فولڈ ایبل اسکرین والے فون بناتی ہےاس کے علاوہ Motorolaبھی فولڈنگ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں میں کافی مقبول ہے ، Huawei اور Xiaomi کے پاس بھی فولڈ ایبل فون ہیں۔اس کے علاوہ نوکیا نے بھی شاندار فولڈنگ موبائل فون متعارف کرائے ہیں ۔


 
 
 

مزیدخبریں