ن لیگ نے بھی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی مخالفت کردی

Dec 30, 2022 | 18:43 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز : مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کردی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں دو سال کیلئے ٹیکنو کریٹ حکومت لانے  کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔ ہم جنرل الیکشن کے علاوہ کسی بھی قسم کے ایڈونچر کو مسترد کرتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا  کہنا ہے کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گی۔

حکومت کے ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کے سوال پر کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں، ٹی وی پر دیکھا ہے۔

مزیدخبریں