اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کاگن مین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Dec 30, 2022 | 18:43 PM

ایک نیوز: محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے  اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے گن مین کو 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق   تفصیلات کے مطابق محمداصغر ولد نامی شخص نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست گزاری کہ میں اپنانیا مکان تعمیر کر رہا تھا مجھے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے گن مین عنصر عباس کنسٹیبل نے روکا اور کہا کہ مجھے 10ہزار روپے دو اور اپنا مکان تعمیر کر لو نہیں تو آپ کواپنے مکان کا نقشہ پاس کروانا پڑے گا۔جس پر محمد اکرم، سرکل آفیسر نے حافظ نصیب اللہ، مجسٹریٹ دفعہ 30کی نگرانی میں ریڈ کر کے عنصر عباس، کنسٹیبل کو10 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر16/2022تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں