ملکوال سے پنڈدادنخان کے درمیان شٹل ٹرین کا افتتاح 

Dec 30, 2022 | 18:39 PM

ایک نیوز: ملکوال سے پنڈدادنخان کے درمیان کورونا کی وجہ سے تین سال قبل بند کی جانے والی شٹل ٹرین کا افتتاح ملکوال اسٹیشن  پر  کیاگیا۔
ملکوال سے پنڈدادنخان کے درمیان شٹل ٹرین کا افتتاح پہلا ٹکٹ لینے والے مسافر سے کروایا گیا۔ افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال ، محکمہ ریلوے کے ایڈیشنل سیکرٹری سید مظہر علی شاہ، ڈی سی او رملا شاہد راؤ ، ڈی ٹی او وقار النسا سمیت دیگر افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 ایم این اے ناصر اقبال بوسال کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسافر ٹرین سروس کو کامیاب بنانے کیلئے ٹکٹ خرید کر سفر کریں۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عوامی مطالبہ پر  ٹرین کو بحال کیا ہے کیونکہ ملکوال اور پنڈدادنخان کے درمیان دریائے جہلم کی وجہ سے واحد سفری ذریعہ صرف ریلوے ٹرین ہے اب عوام اسے کامیاب بنانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔

مزیدخبریں