پی این ا ین:ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کراچی نےکمسن بچوں کو ہراساں کرنے والے ملزم محمد اشرف کوگرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سائبرکرائم سرکل کراچی نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ایف آئی اےسائبر کرائم سرکل کراچی نے فیس بک کے ذریعے کمسن بچوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ ملزم فیس بک کے ذریعے کمسن بچے کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ملزم 14 سالہ بچے کو دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔