سرائے عالمگیر،بچوں کو بدفعلی کانشانہ بنانےوالااشتہاری گرفتار

Dec 30, 2022 | 18:03 PM

پی ا ین این: ڈی پی او گجرات کے نوٹس پر پولیس تھانہ بولانی نے 7 ملزمان پر مشتمل گروہ کےاشتہاری  ملزم آفتاب کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں ملزمان کبوتر بازی کے شوقین معصوم بچوں کو ڈیرے پر لے جا کر جنسی زیادتی کرتے اور بدفعلی دوران ویڈیو بنا کر کم عمر بچوں کو بلیک میل کرتےتھے۔سرائے عالمگیر میں پولیس تھانہ بولانی کی حدود میں معصوم بچوں سے بدفعلی کرنے والا اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بلیک میلر گرفتار کر لیا ۔ نواحی علاقے دندی کے رہائشی خوشنود نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان میرے بچے افنان کو اغواء کر اپنے ڈیرے پر لے گئے ہیں، ملزمان بچوں کو کبوتروں کا لالچ دے کر جنسی زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے ہیں۔

 ڈی پی او گجرات غضنفر علی کے نوٹس کے بعد مرکزی ملزم خوشنود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 15 سالہ افنان کے والد کی مدعیت میں 4 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا 7 ملزمان پر مشتمل گرو کا انتہائی خطرناک اشتہاری مرکزی ملزم آفتاب کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان متاثرہ بچوں کی برہنہ اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی۔ معصوم بچوں کو لالچ دے کر جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں