ایک نیوز:ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 1500 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونا 1500روپے اضافے کے بعد 1لاکھ84ہزار 100روپے کا تولہ ہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 1286روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت1لاکھ 57ہزار 836روپے ہوگئی ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت11ڈالر اضافے سے 1818ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ۔
دوسری جانب صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے اضافے سے2ہزار 70روپے اور دس گرام چاندی17.16روپے اضافے سے 1 ہزار 774 روپے70 پیسے کی ہوگئی۔