ایک نیوز: چالان ہونے پر کارسوار آپے سے باہر ہو گیا اور دوست کو بلا کر ٹریفک وارڈن کی زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پیکجز مال کے قریب پٹرولنگ آفیسر عامر نے خلاف ورزی پر کار سوار کو روکا اور کاغذات طلب کیے۔ کاغذات طلب کرنے پر کار سوار طیش میں آگیا اور فون کرکے دوستوں کو بلا لیا۔ جس کے بعد کار ڈرائیور اور دوست نے ٹریفک وارڈن کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہمرائیوں کی مدد سے کار ڈرائیور کو دھر لیا گیا جبکہ دوست فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کار ڈرائیور عبدالرحمان، مفرور دوست فیصل کےخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد ملہی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں، ایسا رویہ انتہائی قابلِ افسوس ہے،