ایک نیوز: فاسٹ باؤلر محمد عامر کی واپسی، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے محمد عامر کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ فاسٹ باؤلر نے آج سے پریکٹس سیشن کا آغاز بھی کردیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے جاتے ہی محمد عامر کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرلیا، وہ آج نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس نہیں کرسکتے تھے، رمیز راجا نے تمام سابق کرکٹرز کیلئے سینٹرکے دروازے بند کردئیے تھے۔
محمد عامر کی چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔