لاہور: نئے سال پر ون ویلر اور سہولت کاروں کیخلاف سخت احکامات کا حکم

Dec 30, 2022 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ون ویلر، موٹرسائیکل الٹریشن کرنے اور کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور اسد ملہی کے احکامات پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور ہلڑبازی روکنے کےلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔11 ڈی ایس پیز، 72 انسپکٹر، 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔ جس کی مکمل سپرویژن ایس پی سہیل فاضل اور ایس پی شہزاد خان  کریں گے۔ 

سی ٹی او لاہور  کے حکم پر مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں کو بند کردیا جائے گا۔ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں پر حوالات میں بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیاہے۔

ڈاکٹر اسد ملہی کے حکم کے مطابق  کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل بند کر دی جائے گی۔ والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے وصول کرنے کے بعد موٹر سائیکل، رکشہ، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔ بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کو بھی بند کر دیا جائےگا۔  کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے حادثات کی وجہ والدین خود ہونگے۔ ون ویلرز کی نشاندہی پر موٹرمکینک کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ون ویلرز اور کرتب دکھانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہونگے۔ 

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں۔سٹی ٹریفک پولیس الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ محفوظ سفر کیلئے تمام شہریوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں