ایک نیوز: رکن پور تھانہ پولیس نے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ رکن پور پولیس نے سردار گڑھ کے زمیندار کا اندھا قتل ٹریس کر لیا ہے۔ پولیس نے زمیندار غلام حسین کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ مقتول غلام حسین مستاجری کی رقم دینے گھر سے گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کی واردات ٹریس کی۔پولیس تفتیش میں ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر مقتول کی نعش کی باقیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے نعش کی باقیات کے نمونہ جات حسب ضابطہ فرانزک لیبارٹری روانہ کر دیئے،
فیاض الحق ڈی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ پولیس تمام شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی ۔ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ او رانا محمد عارف اور ٹیم کی ڈی ایس پی صدر فیاض الحق کی نگرانی میں نمایاں کارکردگی کو سراہا۔